کراچی میں دہشتگردی کیلیے ’’را‘‘ کی فنڈنگ ہوتی رہی ہے، سلیم شہزاد کا انکشاف


\"\"

ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد نے دوران تفتیش اہم انکشافات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے لیے ’’را‘‘ کی فنڈنگ کراچی میں ہوتی رہی ہے، ایم کیوایم کے عسکری ونگ نے بھارت سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کی جب کہ جاوید لنگڑا بھارت میں بیٹھ کردہشت گردی کا نیٹ ورک چلاتا تھا۔

دوسری جانب ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنائی جائے گی جس کے لیے محکمہ داخلہ کو آج خط لکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے بانی رکن اور ماضی میں الطاف حسین کے قریبی ساتھی سمجھے جانے والے سلیم شہزاد دبئی سے کراچی پہنچے تھے جہاں انہیں ایئرپورٹ سے ہی گرفتار کرلیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments