سلیم شہزاد کے لیے پاک سرزمین پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، مصطفی کمال


\"\"

پاک سرزمین پارٹی کےچیرمین مصطفیٰ کمال نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تمام سیاسی جماعتوں کا ہے اور سیاست کرنے کا سب کو حق ہے، پورے پاکستان میں اپنا پیغام پھیلانا چاہتے ہیں، ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں، خیبرپختون خوا میں پارٹی کی تنظیم سازی کے لیے آیا ہوں اور تنظیم سازی کاعمل شروع بھی کردیا ہے اور اگر کوئی ہمارے منشور سے اختلاف کرتا ہے اس سے کوئی جھگڑا نہیں لیکن 2018  کے انتخابات میں سرپرائز دیں گے۔

مصطفیٰ کمال نے ایم کیو ایم کے بانی رکن سلیم شہزاد کے حوالے سے کہا کہ سلیم شہزاد کے بارے میں ہمیں کوئی علم نہیں، نا ہی وہ ہمارے لیے کراچی آئے ہیں اور ان کے لئے ہماری پارٹی میں کوئی جگہ بھی نہیں۔ کچھ لوگ ایسے ہیں جن کے لیے ہمارے پاس کوئی جگہ نہیں اور یہ بات انہیں بتادی گئی ہے۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں اگلے مورچوں کی لڑائی جاری ہے، اس لئے وہاں وقت لگ رہا ہے، شہر قائد میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ 22 برس سے کام کررہی تھی جو شہر میں دہشتگردی میں ملوث ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔