بنوں میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ، 2 اہلکار زخمی


\"\"

خودکش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی تھانے کے گیٹ سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جب کہ سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد بھی اکھٹے کرلیے ہیں۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی اور اس کے نتیجے میں تھانے سمیت قریبی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

پولیس کے مطابق حملے کے وقت تھانے میں 50 سے زائد اہلکار موجود تھے تاہم تمام اہلکار محفوظ رہے جب کہ زخمی ہونے والے اہلکار تھانے کے گیٹ پر ڈیوٹی پر موجود تھے۔ دوسری  جانب ڈی پی او بنوں کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی عمر 21 سال کے قریب تھی جب کہ حملے میں 200 کلو سے زیادہ بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس تھانے پر خود کش حملہ کیا گیا تھا جس میں 22 سے زائد اہلکار شہید ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments