آرمی چیف نے 12 دہشت گردوں کی موت کی توثیق کر دی


\"arm\" چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے فوجی عدالتوں سے سزائے موت پانے والے12 دہشت گردوں کی سزا کی توثیق کردی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ’آئی ایس پی آر‘ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق فوجی عدالتوں نے ان دہشت گردوں کو بنوں جیل اورسکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کے جرم میںپھانسی کی سزا سنائی تھی۔
سزائے موت پانے والے12 دہشت گردوںمیں کالعدم ٹی ٹی پی کے محمد عربی ، شوالے،شوکت علی ،امداد اللہ ،محمد عمر ،صابر شاہ ،خاندان ،انور علی ، رفیع اللہ ،قاری آصف محمود ،محمد ذیشان اورناصر خان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 21ویں آئینی ترمیم کے تحت قائم ہونے والی فوجی عدالتوں سے اب تک دہشت گردی میں ملوث کئی مجرمان کو سزائے موت سنائی جاچکی ہے، جن میں سے کئی کو آرمی چیف کی توثیق کے بعد تختہ دار پر لٹکایا بھی جاچکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments