کابل میں سپریم کورٹ کے باہر خودکش دھماکا: 20 افراد ہلاک


\"\"افغان دارالحکومت کابل میں سپریم کورٹ کی کارپارکنگ ایریا میں خودکش دھماکا ہوا ہے،افغان میڈیا کے مطابق خودکش دھماکے میں  12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک خودکش حملہ آور نے سپریم کورٹ کے ملازمین کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ چھٹی کے وقت اپنے گھروں کو روانہ ہو رہے تھے۔ دھماکے کے بعد جگہ جگہ انسانی اعضاء بکھرے ہوئے ہیں اور خون پھیلا ہوا نظر آرہا ہے ،فضا میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ ایمبولینسوں کے ذریعے ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، جبکہ مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تازہ اطلاعات کے مطابق افغان سپریم کورٹ کے پارکنگ ایریا میں خودکش دھماکے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بیس ہوگئی ہے جبکہ چالیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے سپریم کورٹ کے ملازمین کو نشانہ بنایا ، حملہ آور پیدل چل کر پارکنگ ایریا تک آیا تھا،مقامی حکام کا کہنا ہے کہ عدالت سے واپس جانے والے ملازمین دھماکے کی زد میں آئے۔

افغان وزارت صحت نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ابھی تک کسی جماعت نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments