ایک خاص مقصد کے تحت کراچی کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی، ڈی جی رینجرز


\"\"

جامعہ کراچی میں سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرزمیجرجنرل محمد سعید کا کہنا تھا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے لیکن ایک خاص مقصد کے تحت اس شہر کا امن برباد کرنے کی کوشش کی گئی اور 1980 سے لے کر اب تک 72 ہزار شہری جاں بحق ہوچکے ہیں، حالات کو کنٹرول کرنے کے لئے رینجرز کو تعینات کیا گیا لیکن اختیارات نہیں دیئے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ  رینجرز کو اختیارات 2013 میں ملے اور کراچی آپریشن شروع کیا گیا جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے جو سب کے سامنے ہے۔

ڈی رینجرز کا کہنا تھا کہ کراچی آپریش کے بعد شہر کا امن بحال ہوا اور معیشت مضبوط ہوئی، رینجرز نے پورے شہر سے نوگو ایریاز کا خاتمہ کردیا، کراچی آپریشن میں رینجرز نے 9 ہزار 79 آپریشن کیے جس میں 1 ہزار 513 دہشت گردوں کی گرفتاری عمل میں آئی اور دہشت گردوں سے 10ہزار 716 ہتھیار قبضے میں لیے گئے،  آپریشن کے بعد سے گزشتہ 3 سال میں اغوابرائے تاوان میں 86 فیصد، بھتاخوری میں 93 فیصد اور ٹارگٹ کلنگ میں 92 فیصد کمی ہوئی۔

میجر جنرل محمد سعید نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والےادارے باہمی تعاون سے کراچی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں،عوام کے تعاون کے بغیر کراچی آپریشن میں کامیابی ممکن نہیں، منفی سرگرمیوں کے خاتمے کے لئے شہری بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments