میڈیا ہاﺅسز کو جدید ہتھیاروں کے لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ


\"chوفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے میڈیا ہاوسز کو آٹو میٹک اور جدید ہتھیاروں کے لائسنس جاری کرنے اور ایف سی کے گارڈز فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت میڈیا ہاوسز اور سکولوں کی سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سکولوں اور میڈیا ہاوسز کے نمائندوں، پولیس حکام اور سی ڈی اے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں لیکن دہشت گرد انتہائی منظم اور تربیت یافتہ ہیں اور وہ ملک میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے ہیں، حفیہ اداروں کی رپورٹس کے تبادلے سے دہشت گرد ہوشیار ہوجاتے ہیں اس لئے اب سکیورٹی سے متعلق ضروری معلومات ہی میڈیا کے سامنے پیش کی جائیں گی، میڈیا ہاوسز بھی دہشت زدہ تصاویر چھاپنے سے گریز کریں۔
وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی گارڈز کھڑے کرنے سے سکیورٹی بہتر نہیں ہوجاتی بلکہ اس کے لئے تربیت یافتہ سکیورٹی عملے کا ہونا ضروری ہے، پہلے مرحلے میں صرف میڈیا ہاوسز کو اسلحہ لائسنس جاری کئے جائیں گے اور ضرورت پڑنے پر میڈیا ہاوسز کو ایف سی کے گارڈز بھی فراہم کئے جا سکتے ہیں۔
چوہدری نثار نے مارکیٹس کی نگرانی کے لئے پولیس حکام کو تاجروں کے ساتھ مل کر موثر نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔n سکولوں سے متعلق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سی ڈی اے 350 پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو رہائشی علاقوں سے فوری طور پر نہیں نکالے گا بلکہ تعلیمی اداروں کے لئے متبادل بندوبست کے بعد ہی رہائشی علاقے خالی کرائے جائیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments