محمد زبیر کو گورنر کا عہدہ قابلیت نہیں نواز شریف سے وفاداری پر ملا، عمران خان


\"\"

میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ میں زیادہ تر ایسے افراد شامل ہیں جو نوازشریف کی کرپشن سے فائدہ اٹھارہے ہیں، جو لوگ شریف خاندان سے مخلص ہیں انہیں میرٹ نظرانداز کرکے اوپر لایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کرپشن کرتے ہیں تو ان کو بھی پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا، محمد زبیر سب جاننے کے باوجود بھی شریف خاندان کے دفاع میں مصروف ہیں لہذا انہیں بھی گورنر سندھ کا عہدہ نوازشریف کی کرپشن چھپانے پر ملا ہے نہ کہ قابلیت پر۔

اس سے قبل اپنے دوست کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کراچی تحریک انصاف اور سیاسی شعور رکھنے والوں کا شہر ہے لیکن ایم کیو ایم کی لسانی سیاست نے شہر کو پیچھے چھوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے حالات خراب تھے، اسی وجہ سے اس شہر میں ہماری تنظیمیں نہیں بن سکیں لیکن اب صورت حال ٹھیک اور سیاست بہتر ہورہی ہے، ملک کی خاطر سول سوسائٹی کے افراد اب سیاست میں حصہ لے رہے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments