ہم محنت کا پھل ملنے پر فیتے کاٹتے ہیں تو مخالفین برداشت کریں، وزیراعظم


\"\"

شیخوپورہ میں بھکی تھرمل پاورپلانٹ کے معائنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ خوشی کا موقع ہے کہ ہماری محنت رنگ لارہی ہے، بھکی پاور پلانٹ کا 84 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ توانائی کے بہت سے منصوبے پایا تکمیل تک پہنچادیے ہیں، پاکستان میں تیزی سے ترقی کے منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور دنیا میں ایسے منصوبوں کی مثال دی جائی گی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر میں کام ہورہا ہے، بلوچستان میں تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں، دہشت گردی میں کمی آئی ہے، پاکستان تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہ ہم نہیں بلکہ دنیا کہہ رہی ہے، 2013 سے پہلے یہاں لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی تھی، پاکستان کے ناکام ریاست بننے کی باتیں ہورہی تھیں لیکن ہم نے ناممکن کو ممکن بنایا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ خوشی ہے ہماری محنت رنگ لارہی ہے، ہمیں پھل ملنے کی خوشی ہے لہذا اگر فیتہ نہیں کاٹیں گے تو کیا کریں گے، ہم فیتہ کاٹتے ہیں تو آپ کم از کم برداشت کرلیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین سازشیں چھوڑدیں اور آگے بڑھنے میں ہمارا ساتھ دیں کیونکہ ملک آگے بڑھے گا تو ترقی کرے گا لہذا سب کو مل کر پاکستان کو آگے بڑھانے میں مدد کرنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ایک وہ لوگ ہیں جو پاکستان کو لوڈشیڈنگ میں دھکیل کر چلے گئے ہیں اور ہم صرف آج نہیں بلکہ مستقل کا بھی سوچ رہے ہیں، 99 میں ضرورت سے زیادہ بجلی تھی اور جب 2013 میں حکومت میں آئے تو گھنٹوں گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ تھی لیکن آج اس میں کمی آئی ہے، آئندہ برس لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے گی، ہمارا ہدف صرف لوڈشیڈنگ کو ختم کرنا نہیں بلکہ اس کو سستا کرنا بھی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments