منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے: آرمی چیف


\"\"پاک فوج کی قیادت نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی، خطے کے استحکام کیلئے خطرہ ہے، کور کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سلامتی اور انسداد دہشت گردی آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں ایل او سی اور ورکنگ باو¿نڈری کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ شرکا کا کہنا تھا کہ بھارت کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی علاقائی استحکام کیلئے خطرہ ہے۔ کور کمانڈرز نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے افغان عوام اور سکیورٹی فورسز سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ کانفرنس نے آپریشن ضرب عضب سے اب تک کے نتائج کا جائزہ لیا اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر انسداد دہشت گردی آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ منطقی نتائج کے حصول تک آپریشنز جاری رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments