گوشواروں میں تضاد پر عمران خان، فضل الرحمان اور چوہدری نثار کو الیکشن کمیشن کا نوٹس


\"\"

ارکان پارلیمنٹ کے سالانہ گوشواروں کی چھان بین کا عمل جاری ہے اور الیکشن کمیشن نے اب تک 85 ممبران کے گوشواروں کی چھان بین کا عمل مکمل کرلیا ہے لیکن اس دوران گوشواروں میں تضادات اور ابہام سامنے آنے پر 85 ارکان قومی اسمبلی سے گوشواروں کی تفصیلات پر وضاحت مانگی گئی ہیں جن میں عمران خان، چوہدری نثاراور مولانا فضل الرحمان بھی شامل ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان اور حمزہ شہباز کو این اے 63 جہلم اور پی پی 162 وہاڑی میں ضمنی انتخاب کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹس جاری کردیا اور دونوں رہنماؤں کو ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے 14 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments