ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ خطے کے استحکام کیلیے خطرہ ہے، کورکمانڈرز


\"\"

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی فائرنگ سے ورکنگ باؤنڈری پر پیدا ہونے والی بد امنی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

Maj Gen Asif Ghafoor
✔@OfficialDGISPR
Corps Comds Conf. Expressed satisfaction on progress of CT / Intel based ops. \”Ops will cont till achievement of desired end state\”,#COAS.

4:54 PM – 8 Feb 2017

کورکمانڈرز کانفرنس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا اور مقاصد کے حصول تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ کورکمانڈرز نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو شکست کیلئے افغان حکومت اور فورسز کے ساتھ ہیں اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رکھے جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments