پاکستان 2030 تک 20 انتہائی مضبوط معاشی ممالک میں شامل ہوجائے گا، عالمی ادارہ


\"\"

پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی دنیا کی سب سے بڑی فرمز میں شامل پرائس واٹرہاؤس کوپرز نے ”طویل جائزہ 2050 تک عالمی معاشی نظام کیسے تبدیل ہوگا” کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں 2030 تک دنیا میں انتہائی مضبوط معاشی ممالک کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے۔

توانائی کے شعبے میں خود کفالت کے ذریعے ملکی مصنوعات کو عالمی سطح پر فروغ دینے کے حوالے سے 322 ملکوں کی درجہ بندی کی گئی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ رپورٹ میں پاکستان نمایاں ہے جس سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہے کہ پاکستان 2030 تک دنیا کے 20 انتہائی مضبوط معاشی ممالک میں شامل ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی جریدے بلوم برگ کی جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں 46 فیصد اضافہ ہوا اور غربت کی شرح میں بھی نصف کمی واقع ہوئی جب کہ پاکستان زر مبادلہ کے بحران سے احسن طریقے سے نمٹ رہا ہے اور اس کے زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔