کراچی میں نرسوں کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری


\"\"

کراچی پریس کلب کے باہر سندھ كے سركاری اسپتالوں  کی نرسوں  نے گزشتہ 3 روز سے اپنے مطالبات كے حق میں  احتجاجی دھرنا دیا ہوا ہے جس کے باعث صوبے بھر كے اسپتالوں  میں  مریضوں  كو شدید پریشانی كا سامنا ہے جب کہ نرسوں  كی عدم موجودگی کے باعث درجنوں آپریشن بھی ملتوی كردیے گئے ہیں۔ رہنما نرسنگ اسٹاف کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رکھا جائے گا اور اگر3  بجے تک مطالبات منظورنہیں کیے گئے تو سی ایم یا گورنر ہاؤس کی جانب پیش قدمی کریں گے۔

کراچی پریس كلب كے باہر احتجاجی دھرنے میں  نرسوں نے بینرز اور پلے كارڈ اٹھا ركھے ہیں اور نرسوں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ دیگر صوبوں  كی طرح انہیں بھی ہیلتھ، ڈریس اور ٹیچنگ سمیت دیگر الاؤنس دیے جائیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز محكمہ صحت كے ایڈیشنل سیكریٹری ایڈمن نے احتجاج کرنے والی نرسوں  كے وفد سے ملاقات بھی کی تھی تاہم کوئی خاطرخواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments