کراچی میں یونی ورسٹی روڈ پر کوچ الٹنے سے 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


\"\"

کراچی کے علاقے یونی ورسٹی روڈ پر بیت المکرم مسجد کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں مزید 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین بھی شامل ہیں جب کہ  زخمیوں میں سے بعض افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جارہی ہے جب کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم واقعہ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ یونی ورسٹی روڈ پر گزشتہ کچھ عرصے سے ترقیاتی کام جاری ہے جس کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔