بحری امن مشقوں میں شرکت کیلیے مختلف ممالک کے جہازوں کی کراچی آمد


\"\"

پاکستان میں 38 ممالک کی بحری امن مشقوں کا آغاز کل سے ہورہا ہے جس میں چین، امریکا، سعودی عرب اور ایران سمیت کئی ممالک شرکت کریں گے۔ 55 روزہ مشقوں میں پہلی بار روس کا بحری بیڑا اور فورس بھی شریک ہوگی، پاک بحریہ کی ان امن مشقوں میں شرکت کے لیے روس، چین، ترکی اور سری لنکا کے بحری جنگی جہاز کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گئے ہیں جب کہ فرانس، جاپان، انڈونیشیا، اور اٹلی سمیت برطانیہ کے جہاز چینل میں داخل ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 فروری سے شروع ہونے والی بحری امن مشقیں 5 روز تک جاری رہیں گی جس میں 36 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جب کہ بحری مشقوں کے دوران عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی ہوگی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments