پاک بحریہ نے مشرق و مغرب کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا، وزیراعظم


\"\"

پاک بحریہ کی کثیر ملکی مشقوں امن 2017 کے آغاز پر وزیراعظم نوازشریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مشقوں میں شرکت کے لیے آئے دستوں کو خوش آمدید کہتا ہوں،  پاک بحریہ نے مشرق و مغرب کی بحری افواج کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر دیا جب کہ معاشی نقل و حمل کے لیے محفوظ اور پرامن سمندری ماحول درکار ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بحر ہند میں میری ٹائم سکیورٹی کو کثیر الجہتی چیلنجز درپیش ہیں، میری ٹائم دہشت گردی، منشیات اسمگلنگ نے عالمی توجہ حاصل کرلی جب کہ بحری افواج میں تعاون سے میری ٹائم سکیورٹی کو خدشات پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور پاکستان کا بحیرہ عرب کی میری ٹائم سکیورٹی میں اہم کردار ہے۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری خطے کے لیے نہ صرف گیم چینجر بن جائے گی بلکہ سی پیک نے علاقائی اور بین الاقوامی اقتصادی امکانات میں اضافہ کر دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments