ملک میں چھپے دشمن پاکستان دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، چوہدری نثار


\"\"

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں گریجویشن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ تقریب میں وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 388 اہلکاروں میں اسناد تقسیم کیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

دوسری جانب تقریب سےخطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ جنگیں محض ہتھیاروں سے ہی نہیں لڑی جاتیں، جنگ لڑنے کے لیے جذبہ ایمانی درکار ہوتا ہے، ہماری افواج اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں میں جذبہ ایمانی ہے اور جن میں جذبہ شہادت ہو ان کو کوئی نہیں ہرا سکتا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 70 سال سے پاکستان کومختلف خطرات کا سامنا رہا ہے، خطرہ صرف سرحدوں ہی سے نہیں ملک کے اندر چھپے دشمن سےبھی ہے جو پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہا ہے، ہم امن کے لیے کوشش کررہے ہیں لیکن دشمن افراتفری پھیلانا چاہتا ہے، ہماری لڑائی مشکل ضرور ہے لیکن ہمیں مسلح افواج ، سول آرمڈ فورسز، پولیس اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی قربانیوں سے کامیابیاں حاصل ہوئیں ہیں۔ ہماری افواج کی قربانیوں سےقائم ہونے والا امن دنیا کے لیےمثال ہے۔ قوم اپنے جوانوں، شہیدوں اور مجاہدوں پر فخر کرتی ہے ہمیں ان کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments