عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ پر پابندی برقرار


\"\"

پیمرا کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس سجاد علی شاہ پر مبنی سنگل بینچ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا 8 فروری کو جاری فیصلہ عدالت کے علم میں نہیں تھا لہٰذا سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے اس لیے نفرت انگیز پروگرام نشر کرنے کی پاداش میں پیمرا کی طرف سے عامر لیاقت اور ان کے پروگرام ’’ایسے نہیں چلے گا‘‘ پر عائد پابندی برقرار رہے گی جو فی الفور عائد کی جاتی ہے۔

Report PEMRA
✔@reportpemra
عامر لیاقت اور \’ایسے نہیں چلے گا\’ پر پابندی برقرار : سندھ ہائی کورٹ کا عدالتِ عظمٰی کے فیصلہ کی روشنی میں 8 فروری کا حکم واپس

2:55 PM – 10 Feb 2017

پیمرا پریس ریلیز کے مطابق عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں درخواست دہندہ اور ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 22 فروری کے لیے نوٹس جاری کردیئے ہیں جب کہ فیصلے میں مزید کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا پیمرا نمبر iii)5) حتمی تصور کیا جائے جس کے مطابق 26 جنوری 2017 کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments