مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 5 کشمیری شہید


\"\"

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے فریصل میں بھارتی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کا بتا کر کریک ڈاؤن کیا اور سرچ آپریشن کے دوران اندھا دھند فائرنگ کر کے 5 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا جس کے جواب میں بڑی تعداد میں کشمیری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور جھڑپوں کے دوران 2 بھارتی فوجی بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ برس 8 جولائی کو بھارتی فوج کے ہاتھوں تحریک آزادی کے نوجوان کمانڈر برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد سے جنت نظیر وادی میں بھارتی بربریت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے گزشتہ 7 ماہ کے دوران 150 سے زائد کشمیری شہید اور مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے 800 سے زائد افراد کی بینائی متاثر ہو چکی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments