سماء ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کیمرہ مین جاں بحق


\"\"شہر قائد میں دہشت گرد ایک مرتبہ پھر سرگرم ہوگئے اور نجی ٹی وی سماءکی وین پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کیمرا مین جاں بحق ہوگئے۔
کراچی کے علاقے کے ڈی اے چورنگی کے قریب دہشت گردوں نے سماء ٹی وی کی وین پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ کیمرا مین تیمور شدید زخمی ہوگیا جسے فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ سماءٹی وی کی ٹیم فائیوسٹارچورنگی پر کریکر حملے کی کوریج کے لئے آئی تھی جس پر نامعلوم دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ویسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق تیمور کے سر اورسینے میں گولیاں لگیں جس کی وجہ سے ان کی موت واقع ہوئی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments