آج کا شکار…


\"\"  نامعلوم جگر: استاد آج کدھر\” دیہاڑی\” لگانی ہے؟

نامعلوم استاد: جو صبح بتایا تھا وہیں پہنچ ۔..

نا معلوم جگر: سمجھو کام ہو گیا،۔فکر ناٹ..۔

نامعلوم استاد: اڑے دھیان سے ہاں، کام پورا ہونا چاہیے.

نامعلوم جگر: اتنے کچے بھی نہیں استاد، ملتےہ۔یں\” دیہاڑی\” کے بعد

 ایک گھنٹے بعد…

کراچی:کے ڈی اے چورنگی پرپولیس موبائل پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی: حملے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی الرٹ

نامعلوم جگر: خاناں کام نہیں بنا، استاد اپنے کو ہی اوپر نہ پہنچا دے

خاناں: اوئے ادھر رکو آبی، آج شکار کر کے رہے گا ام..

نامعلوم جگر: کیا کہنے خاناں

خاناں: وہ دیکھ وہ ادھر، گاڑی تیز رکھنا… تڑ تڑ تڑ ، نکل جلدی کر..

کراچی: کے ڈی اے چورنگی کے قریب سما کی گاڑی پر فائرنگ، اسسٹنٹ زخمی

کراچی: میڈیا ایک بار پھر نشانے پر،

نامعلوم جگر: استاد ٹارگٹ پورا

نامعلوم استاد: اڑے نالئق، زِنگ لگ گیا تم لوگ کو..

نامعلوم جگر: نہیں استاد وہ تو..

نامعلوم استاد: شکل گم کرو نی اب،

 کچھ دیر بعد

 کراچی: سما کی ڈی ایس این جی پر فائرنگ، زخمی تیمور دم توڑ گیا

نامعلوم جگر: استاد کام بن گیا…

نامعلوم استاد: اڑے چلو نی کچھ تو شکار ملا..


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فرحین عاطف کی دیگر تحریریں
فرحین عاطف کی دیگر تحریریں