جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 ایف سی اہلکار شہید


\"\"

جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلن میں بارودی سرنگ میں دھماکے سے ایف سی کے 3 جوان شہید ہوگئے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق زرمیلان میں سرچ آپریشن کے دوران باردوی سرنگ میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 3 ایف سی اہلکار شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا تاہم تنیوں جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔

ایف سی اہلکاروں کی  شہادت پر وفاقی وزیرداخلہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

جب کہ گورنر خیبرپختون خوا اقبال ظفر جھگڑا نے بھی شہدا کے بلند درجات کے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments