اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے پر پابندی عائد کر دی


\"\"

آج اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملک بھر میں ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد کر دی۔ یہ حکم ایک ایسی پیٹیشن پر دیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی روایات کے خلاف ہے اور اس پر فوراً پابندی عائد کر دی جانی چاہیے۔

عدالت کے حکم کے تحت ویلنٹائن ڈے سے متعلقہ جشن کو عوامی مقامات اور آفیشل لیول پر منانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ محبت کا دن منانے کی تشہیر مت کرے۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لال رومال کی تحریک چلی اور وہاں لال گلاب کی، عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی فوری طورپر ویلنٹائن ڈے سے متعلق تشہیر کوروک دے۔

عدالت نے میڈیا پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تشہری مہم چلانے اور عوامی مقامات پر اس دن کو منانے کے حوالے سے وفاق ، وزارت اطلاعات، چئیرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد سے 10 روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس صدر مملکت جناب ممنون حسین نے بھی قوم کو تاکید کی تھی کہ وہ ویلنٹائن ڈے نہ منائے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ ویلنٹائن ڈے کا ہماری ثقافت سے کوئی تعلق نہی ہے اور اس سے بچنا چاہیے۔ انہوں نے بتایا تھا کہ یہ مسلم روایات کا حصہ نہیں بلکہ مغربی روایت ہے اور ہمیں اپنی مذہبی اور قومی شناخت برقرار رکھنی چاہیے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments