دہشت گردوں کا نیٹ ورک توڑ دیا ہے : وزیراعظم


\"\"وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیں گے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

اسی بارے میں: ۔  کرپشن کے خلاف سعودی جہاد: ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے