شاہ محمود قریشی کے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کی اطلاعات


\"\" اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی عنقریب اپنے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہونے
کا اعلان کرنے والے ہیں۔ مبصرین نے اس ضمن میں پیپلز پارٹی کے ملتان میں جلسے کو اہم قرار دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کی علیحدگی کی صورت مین عمران خان کو جاوید ہاشمی کے مستعفی ہونے کے بعد پہلا بڑا سیاسی جھٹکا لگے گا۔

بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی اور جنوبی پنجاب میں پیپلز پارٹی کے صدر مخدوم سید احمد محمود مختلف سیاسی جماعتوں کے ناراض رہنماؤں سے رابطے میں ہیں۔ یہ دونوں رہنما جنوبی پنجاب میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) (بالخصوص پی پی پی چھوڑ کر جانے والے) عناصر کو دوبارہ پیپلز واپس پارٹی میں شمولیت پر راضی کر چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب میں سیاسی مستقبل کا فیصلہ ملتان میں جلسہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ہے اور اس میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے قریبی رفقا بھی شامل ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مارچ میں لاہور آئیں گے اور دس مارچ کو ملتان کے جلسے میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ اپنے لاہور قیام کے دوران بلاول بھٹو زرداری ضلعی تنظیموں کے نامزد عہدیداروں کا انٹرویوز کر کے حتمی فیصلے کریں گے۔ بلاول بھٹو زرداری ایک ماہ تک لاہور میں مقیم رہ کر جیالوں کو متحرک کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو پیپلز پارٹی لاہور کی صدارت کے حوالے سے تاحال تذبذب کا شکار ہے اور کسی ایسے شخص کو لاہور کی صدارت سونپنا چاہتے ہیں جو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کا سیاسی میدان میں ڈٹ کر مقابلہ کر سکے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments