تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے لاہور دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کی اطلاعات


\"\" صوبائی وزیر پنجاب رانا ثنا نے بتایا ہے کہ لاہور میں مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر دھماکے کی ابتدائی معلومات کے مطابق لاہور دھماکا خود کش تھا تاہم اس کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس آفیسرز اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہو ئے۔
واضح رہے کہ لاہور میں مال روڈ پر چیئرنگ کراس کے مقام پر زوردار دھماکے میں 16 افراد جاں بحق ہو ئے جن میں ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین اور ایس ایس پی آ پریشن زاہد گوندل بھی شامل ہیں۔ نیکٹا کی جانب سے 7 فروری کو سیکیورٹی الرٹ جاری کیا گیا تھا، جس میں لاہور میں دہشت گرد کارروائی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ۔ ریڈ الرٹ میں کہا گیا تھا کہ لاہور کی تمام اہم عمارتوں اور مقامات پر سیکورٹی بڑھائی جائے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار اور انتقام وزیرستان کے ترجمان اسد منصور نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے کارکن نصراللہ عرف زبیح اللہ نے یہ فدائی حملہ کیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments