لاہور حملے کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی، آئی جی پنجاب


\"\"

لاہور میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے آئی جی پنجاب پولیس مشتاق سکھیرا نے بتایا کہ لاہور میں ہونے والا دھماکا خودکش حملہ تھا جس کی ذمہ داری جماعت الاحرار نے قبول کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش حملہ شام 6 بج کر 10 منٹ پر ہوا، حملہ آور موقع کی تاک میں تھا  اور حملہ آور کو ڈی آئی جی ٹریفک احمد مبین کے گن مین نے روکنے کی کوشش کی جس پر اس نے خود کودھماکے سے اڑا لیا۔

مشتاق سکھیرا کا کہنا تھا کہ سانحے میں شہید ہونے والوں میں 6 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جن میں ایلیٹ کے 2 جوان بھی شہید ہوئے جب کہ واقعے میں 83 افراد زخمی ہوئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments