سانحہ مال روڈ؛ خود کش حملہ آورکے اعضا فرانزک لیب کو بھجوا دیئے گئے


\"\"

لاہورپولیس نے وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف کوسانحہ مال روڈ میں ہونے والی پیش رفت کی رپورٹ فراہم کردی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ شام ڈی آئی جی کیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل مظاہرین سے احتجاج ختم کرنے کیلئے مزاکرات کررہے تھے۔ اسی دوران 20 سے 22 برس کا ایک شخص پیدل چلتا ہوا ہجوم کے قریب آیا اور اس نے خود کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔ دھماکا اس قدرشدید نوعیت کا تھا کہ اس کی آواز دور تک سنی گئی جبکہ بارود کی وجہ سے قریب موجود دو گاڑیوں اور دو درجن سے زائد موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں دیسی ساخت کی خودکش جیکٹ استعمال کی گئی جس میں 8 کلو گرام بارود تھا، دھماکے کی جگہ موجود ٹرک اورنجی ٹی وی کی وجہ سے بارودی مواد کے اثرات دور تک نہیں پھیلے ورنہ بہت زیادہ جانی نقصان ہوسکتا تھا۔

واقعے کی تحقیقات سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی، حساس ادارے اور پولیس کی مختلف تفتیشی ٹیمیں بم دھماکے کی مختلف زاویوں سے تحقیقات کررہی ہیں، فرانزک ٹیموں نے بارودی مواد اور دھماکے میں استعمال ہونے والے بال بیئرنگ کے نمونے اکٹھے کرلیے ہیں، جب کہ خودکش بمبار کا ہاتھ، بال اور جسم کے دیگر اعضا بھی فرانزک لیب بھجوادیے گئے ہیں، فرانزک حکام نادرا کے تعاون سے اس خودکش حملہ آور کی شناخت کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے اس وقت دھماکا ہوا جب ادویات کی خرید و فروخت سے منسلک افراد احتجاج کررہے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments