کراچی میں نیشنل ہائی وے پرمسافروین الٹنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی


\"\"

کراچی میں نیشنل ہائی وے پرسسی ٹول پلازہ کے قریب مسافروین الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں زخمی مسافروں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایس او لنک روڈ محمد ذوالفقار کا کہنا ہے کہ مسافر بس کراچی سے ٹھٹھہ جارہی تھی، جاں بحق افراد میں وین کا ڈرائیور اور ایک خاتون بھی شامل ہے، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی شواہد کی روشنی میں ایسا لگتا ہے کہ واقعہ گاڑی کا بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے ہوا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments