مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں مزید 2 کشمیری نوجوان شہید


\"\"

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ میں کارروائی کے دوران مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا جب کہ جھڑپوں کے نتیجے میں 8 کشمیری زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے 5 افراد کو چھرے والی بندوق سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

قابض فوج نے حاجن کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران متعدد کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا تو احتجاج کو روکنے کے لیے بھارتی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ3 دنوں سے جاری بھارتی افواج کی پر تشدد کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 10 کشمیری شہید اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔