بہاول نگرکے سرکلرروڈ پرواقع مکان میں دھماکے سے 6 افراد جاں بحق


\"\"

بہاولنگر میں سرکلر روڈ پر واقع  مکان کے اندر دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔  دھماکے کی خبر ملتے ہی ریکسیو اور پولیس کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں۔

پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات میں دھماکا گیس سلینڈر کا ہوسکتا ہے تاہم ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہے جب کہ ریکسیو کے مطابق دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا۔  دھماکا اس قدر شدید تھا کہ قریب واقع متعدد مکانات منہدم ہوگئے اور ملبے تلے درجنوں افراد کے دبے ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ہلاکتوں میں بھی اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں