نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عملدرآمد سے متعلق پنجاب حکومت سے جواب طلب


\"\"

لاہورہائی کورٹ میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ پنجاب پولیس امن وامان کو قائم رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن ضروری ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے 20 فروری کوجواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل مال روڈ پرخودکش حملے میں ڈی آئی جی ٹریفک لاہورکیپٹن (ر) احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل سمیت 15 افراد شہید اور100 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments