فیصل آباد میں پرانی دشمنی پر 2 افراد قتل


\"\"

فیصل آباد میں ملت روڈ پر موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا۔ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نواز اور لیاقت کے ناموں سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چک نمبر 125 کے رہائشی نواز اور لیاقت پیشی پر عدالت جا رہے تھے کہ مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی،  دونوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments