پاک فضائیہ کے بیڑے میں مزید جے ایف 17 تھنڈر طیارے شامل


\"\"

جدید جے ایف 17 تھنڈر طیارے بلاک ٹو پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کرنے کے حوالے سے کامرہ ائیربیس پرپروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سربراہ پاک فضائیہ ائیرچیف مارشل سہیل امان اوروزیر دفاع خواجہ آصف بھی شریک ہوئے۔ جدید بلاک ٹو جے ایف 17 تھنڈر طیارے پاکستان ایئر فورس بیس منہاس کے فورٹین اسکواڈرن میں شامل کئے جائیں گے۔

اس موقع پر پاک فضائیہ کے طیاروں نے تقریب کے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف کو جہازوں سے سلامی پیش بھی کی جبکہ طیاروں نے فلائنگ پاسٹ کا بھی مظاہرہ کیا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں