چیف صاحب، آپ کیوں مایوس ہیں؟


 \"\"چیف صاحب آپ کیوں اتنے مایوس بیٹھے ہیں۔

آپ تو بے بس نہیں ہیں۔

یہ چھڑی بے جان تو نہیں ہے۔

نمبرون انٹیلی جنس ایجنسی۔

دنیا کی بہترین فوج، سازوسامان، ٹیکنالوجی آپ کے پاس ہے۔

بہترین ٹھنک ٹینک۔دنیا کی مایہ ناز اکیڈمیوں سے پڑھے ہو ئے افسر۔

سخت جان تربیت یافتہ سپاہی موجود تو پھر یہ مایوسی کیوں۔

ہم جانتے ہیں کہ قومی مفاد سب سے مقدم ہے۔

بہت ساری چیزیں اور راز میرے جیسے عام شہری کو نہیں پتہ۔

لیکن ہمیں اتنا ضرور پتہ ہے کہ پرسوں 16 لوگ شہید ہوئے۔

کل پشاور شب قدر اور مہمند میں چارخودکش دھماکے سات لوگوں کی جان لے اڑے۔

آج اس ملنگ لال شہباز کو بھی نہیں چھوڑا۔

 ہمیں بس اتنا پتہ ہے کہ ہم 16 سال سے سے پرائی جنگ اپنے خون بہا سے ختم کرنے کی کی کوشش کر رہے ہیں۔

کچھ بھی تو نہیں بچا۔

کیا ہم اتنے نااہل ہوچکے کہ جب کرکٹ ہمارے گھر واپس آرہی تو ہم اپنی سیکیورٹی یقینی نہیں بنا سکے۔

اب خاک کوئی آئے گا پاکستان۔

نیشنل ایکشن پلان کے بعد یقین ہوچلا تھا کہ اب سکون کے دن آئیں گے۔

قوم نے سب کچھ آپ کے حوالے کر دیا تھا۔ اعتماد کرتے ہوئے ، کھلے دل کے ساتھ لیکن؟

لیکن کتنے ہی واقعات ہوچکے۔

کتنے ہی پھول اور مرجھا گئے۔

جنرل صاحب ، یہ ذمہ دار ی آپ کے کندھوں پر ہے۔

آپ بیس کروڑ چلتی سانسوں کے محافظ ہیں۔

ہم امید کرتے ہیں کہ ہزاروں حملے روکے بھی گئے ہوں گے۔

لیکن خدارا عوام کو مایوسی کے دلدل سے نکالیں۔

16 سال بہت ہوتے ہیں۔

بہت ہوتے ہیں….


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments