سہون حملے میں ملوث دہشت گرد کی نشان دہی ہو گئی


\"\"سانحہ سہون شریف میں سکیورٹی اہلکاروں نے مبینہ خودکش حملہ آوروں کی ویڈیو اور تصویر جاری کر دی۔ اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور مرکزی دروازے سے اندر داخل ہوا اور سکیورٹی اہلکار کو تعینات دیکھ کر دوسری جانب سے چلا گیا ، خودکش حملہ آور مرکزی دروازے پر موجود اہلکار کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر اندر داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور اندر داخل ہوکر دھماکہ کر دیا۔ اس حوالے سے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور کی نشاندہی کر لی گئی ہے ، حملہ آور کا نام تو ابھی معلوم نہیں ہوسکتا لیکن اتنا کہا جاسکتا ہے کہ درگاہ پر ہونے والے حملے میں اسی شخص کا مرکزی کردار تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments