عالیہ بھٹ میری جائیداد کی وارث ہو سکتی ہیں : کرن جوہر


\"aliaبولی وڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر کا کہنا ہے کہ اداکارہ عالیہ بھٹ ان کی جائیداد میں سے کچھ حصے اور ان کی چھوڑی ہوئی تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں.ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق کرن جوہر کی فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کے ٹریلر لانچ کی تقریب کے دوران کرن جوہر نے فلم کے تمام اداکاروں کے حوالے سے اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران کرن نے مزاحیہ انداز میں عالیہ کے حوالے سے کہا کہ وہ شاید ان کی جائیداد کے کچھ حصے اور تمام رقم کی وارث ہوسکتی ہیں.واضح رہے کہ کرن جوہر کے عالیہ بھٹ کے ساتھ کافی قریبی تعلقات ہیں اور انہوں نے ہی 2012 میں عالیہ کو بولی وڈ انڈسٹری میں اپنی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر‘ کے ذریعے متعارف کروایا تھا۔
اس دوران کرن جوہر نے \’کپور اینڈ سنز\’ میں سدھارتھ ملہوترا اور پاکستانی اداکار فواد خان کی اداکاری کو بھی سراہا.کرن نے انکشاف کیا کہ فواد خان ان کی والدہ کے پسندیدہ اداکار ہیں.فلم ’کپور اینڈ سنز‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا، جسے کافی پسند کیا گیا.


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments