مصروفیت کے باعث کبھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا: کترینہ


\"Katrina_Kaif\"مختلف اداکاروں سے ساتھ اپنی گہری دوستی اوربہترین اداکاری کی وجہ سے مشہور بالی ووڈ باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ انھوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کترینہ کیف کا کہنا تھا کہ ہمیشہ اپنے کام میں مصروف رہنے کی وجہ سے کبھی بھی ویلنٹائن ڈے نہیں منایا لیکن امید کرتی ہوں کہ اس بارویلنٹائن ڈے پر پارٹی منانے کے لیے وقت اورموقع مل جائے گا۔ اداکارہ نے کہا کہ امید ہے کہ اس بارویلنٹائن ڈے پرمیری نئی فلم “فتور” کی کامیابی کا جشن منایا جائے گا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم “فتور” آج سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے جن میں ان کے مد مقابل مرکزی کرداراداکارادتیہ رائے کپورنے نبھایا ہے۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں