گھر کے باہر غیر قانونی تعمیرات پر شاہ رخ کو جرمانہ


\"shahrukhمیونسپل کارپوریشن نے بالی ووڈ پر راج کرنے والے اداکار شاہ رخ خان پر ان کے گھر”منت“ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانہ کردیا۔
ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ایک سماجی کارکن کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال فروری میں اداکار شاہ رخ خان پر ان کے گھر”منت“ کے باہر غیر قانونی تعمیرات کرنے پر ایک لاکھ 93 ہزار سے زائد کا جرمانے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا جس کے لیے انہیں ایک ہفتے کی مہلت دی گئی تھی تاہم مہلت پوری ہونے پر ان کے گھر کے باہر غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کرایا گیا ہے جب کہ اداکار کی جانب سے جرمانے کی ادائیگی بھی کردی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments