عراق میں بم حملوں میں 18 افراد جاں بحق


iraqمسلح افراد کے عراقی دارالحکومت بغداد میں ایک کار بم حملے اور مال میں خودکش حملے کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔ابتدائی طور پر حکام نے حملے 50 کے قریب افراد کو مغوی بنائے جانے کا بتایا تھا جو حملے کے موقع پر کامپلیکس کے اندر پھنس گئے تھے۔بعدازاں عراقی فورسز نے عمارت کو گھیرے میں لیکر آپریشن کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں دو حملہ آور ہلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے۔پولیس اور میڈیکل افسران نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں کم از کم چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ یہ حملہ ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہا۔دوسری جانب بغداد کی ایک مارکیٹ میں کار بم حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔


Comments

FB Login Required - comments