پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن، 8955 لیٹرناقص دودھ تلف


ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل اورڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر کی نگرانی میں صوبے کے مختلف شہروں میں ناکے لگائے گئے، شہروں میں سپلائی ہونے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی۔ صوبائی فوڈ اتھارٹی نے موقع پرہی دودھ کی مختلف ٹیسٹوں کی مدد سے دودھ کی جانچ پڑتال کی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈائریکٹرآپریشنزرافعہ حیدرکا کہنا ہے کہ مختلف شہروں میں کارروائی کے دوران مجموعی طور پر43 ہزار لیٹر دودھ چیک کیا گیا، 8 ہزار 955 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ لاہورمیں 1170 ، راولپنڈی میں 590 لیٹر ، ملتان میں 1180 لیٹر ، فیصل آباد میں 560 لیٹر جب کہ گوجرانوالہ میں 5455 لیٹر ناقص دودھ تلف کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments