پاک فوج کی افغان بارڈر پر گولہ باری، لاہور حملے کا ماسٹر مائنڈ ہلاک


پاک فوج نے آپریشن رد الفساد میں افغان بارڈر پر گولہ باری کی جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے ہے جب کہ ان میں ہلاک ہونے والا ایک دہشت گرد وجیہہ اللہ الیاس لاہور خودکش حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق وجیہہ اللہ پاکستان میں دشمن ایجنسیوں کا معاونت کار تھا جو پہلے بھی پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والا کالعدم جماعت الاحرار کا دوسرا دہشت گرد حکمت عرف قاری زبیر ہے جو افغانستان میں جماعت الاحرار کے ٹرانزٹ کیمپ کا انچارج تھا جب کہ پاکستان کی دشمن ایجنسیوں کا رابطہ کار بھی تھا۔

واضح رہےکہ ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی جب کہ پاک فوج نے دہشت گردی کی ان کارروائیوں کے بعد افغانستان کے سرحدی علاقوں میں کارروائی کی تھی جس میں جماعت الاحرار کے کیمپوں اور تربیت گاہوں کو تباہ کیا گیا تھا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں