پی آئی اے کے پائلٹ نے طیارے کو منی بس بنادیا


پی آئی اے پائلٹ نے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کراچی سے مدینہ جانے والی پرواز نمبر  پی کے 743 میں فضائی میزبانوں کے لیے مختص نشستوں پر مسافروں کو بٹھاکر سفر کرایا،جہاز کے عملے نے اضافی مسافروں کو جمپ سیٹ پر بٹھانے سے انکار کیا لیکن جہاز کے پائلٹ کیپٹن عادل نے مسافروں کو جہاز میں بٹھانے کے لیے اپنے اختیارات استعمال کیے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے پی آئی اے چیف ایگزیکٹو افسر نے کمیٹی قائم کر دی ہے جب کہ ترجمان پی آئی اے دانیال گیلانی کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ خاص تعداد سے زائد مسافروں کی جمپ سیٹ پر موجودگی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے کیونکہ ایمرجنسی کی صورت میں سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments