سیاسی جماعتیں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کیلئے رضا مند


فوجی عدالتوں میں توسیع کے حوالے سے پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں ہوا جس میں پیپلز پارٹی کی جانب سے نوید قمر نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سیاسی جماعتوں کی اکثریت نے فوجی عدالتوں کی مدت میں 3 سال کے بجائے ڈیڑھ سال کی توسیع دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔

اپوزیشن جماعتیں فوجی عدالتوں کے ساتھ نگراں کمیٹی کی بحالی کے مطالبے پر قائم ہیں، پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، تحریک انصاف اور دیگر سیاسی جماعتوں نے نگراں کمیٹی کے قیام پر زور دیا ہے۔ دوسری جانب مذہبی دہشت گردی کے الفاظ کے معاملے پر سیاسی رہنماؤں میں اختلافات بدستور موجود ہیں اور اس حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے۔

سیاسی جماعتوں کی جانب سے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی رضا مندی کے بعد مسودے کی منظوری کے لئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کی سربراہی میں اجلاس جاری ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ذیلی کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں طے پانے والے نکات پر مشتمل مسودے کو حتمی شکل دی جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments