ینگ ڈاکٹرز کا پنجاب حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم
ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کے لئے صوبائی حکومت کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے کر اسپتالوں میں او پی ڈیز کھول دی ہیں تاہم سروسز اسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹرز کی ہٹ دھرمی مسلسل جاری ہے اور اسپتال میں ساتویں روز بھی او پی ڈیز، ٹیسٹ اور اور آپریشنز نہ ہونے سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
مریضوں کا کہنا ہے کہ مریض تڑپ رہے ہیں لیکن اس کے باوجود محکمہ صحت پنجاب اور اسپتال انتظامیہ کو مریضوں کی تکلیف کا کوئی احساس نہیں ہے۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو پنجاب بھر کے ڈاکٹرز ایک بار پھر ہڑتال پر چلے جائیں گے۔
Latest posts by ویب ڈیسک (see all)
Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).