ملک بھر میں ایک کروڑ سے زائد خواتین ووٹنگ فہرست سے باہر


پاکستان کی کل آباد ی کا 51 فیصد خواتین اور 49 فیصد مردوں پر مشتمل ہے لیکن قومی ووٹرز لسٹیں اس کا الٹ نقشہ پیش کررہی ہیں، ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایک  کروڑ  21 لاکھ سے زائد اہل خواتین ووٹ ڈالنے سے محروم ہیں۔ دستاویز کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ 67 لاکھ اور سندھ میں 22 لاکھ خواتین ووٹرز لسٹوں میں شامل نہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 20 لاکھ، بلوچستان میں 5 لاکھ 69 ہزار، فاٹا میں 5 لاکھ 23 ہزار اور اسلام آباد میں 52 ہزار خواتین کا ووٹرز لسٹوں میں اندراج نہیں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی مسلسل عدم دلچسپی کے باعث مرد اور خواتین ووٹرز کا فرق روز بروز بڑھتا جارہا ہے، خواتین کو انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شامل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے شعبہ جینڈر بھی بنایا تھا لیکن 2 سال کے دوران اس شعبے کی کارکردگی واجبی سی رہی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments