فاروق ستار، عامر لیاقت اور خالد مقبول کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم


پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤسز پر حملوں سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور عامر لیاقت مقدمے میں اشتہاری ہیں لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکا جس پر عدالت نے تینوں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو 15 روز میں تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا جب کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے حوالے سے مراسلہ بھی آج ہی محکمہ داخلہ کو ارسال کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس 22 اگست  کو الطاف حسین کی ملک دشمن تقریر اور میڈیا ہاؤسز پر حملے میں ایم کیو ایم کے رہنماؤں  پر ملک مخالف نعروں اور اشتعال انگیزی کے مقدمات قائم کئے گئے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments