فیصل آباد میں لیگی ارکان کے 2 گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 10 افراد زخمی


فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں 2 گروپوں میں جائیداد کے تنازع پر شروع ہونے والا جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کرگیا جس کے دوران مخالف پارٹی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق جائیداد کا تنازع لیگی ایم پی اے اور کونسلر کے درمیان چل رہا تھا اور دونوں گروپوں میں گزشتہ رات سے کشیدگی چل رہی تھی تاہم آج صبح تاندلیانوالا کے علاقے میں بازار کے اندر دونوں گروپوں میں تصادم ہوگیا جس کے دوران لیگی ایم پی اے کے حامیوں نے فائرنگ کردی جب کہ کشیدگی کا علم ہونے کے باوجود پولیس کی نفری موجود نہیں تھی اور ایس پی، ڈی ایس پی سمیت کسی بھی پولیس افسر نے معاملے پر توجہ تک نہ دی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے اور سی پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی کی ہدایات کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے جب کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments