پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور کرانے کا فیصلہ


وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پی ایس ایل فائنل لاہور میں کروانے کی اجازت دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اہم اجلاس ہوا جس میں پاکستان سپرلیگ کا فائنل لاہور میں کرانے کاتفصیلی جائزہ لیاگیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ نے تمام اداروں کی مشاورت کے بعد لاہور میں فائنل میچ کرانے کی منظوری دےدی۔
شہباز شریف نے تمام متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ملک وقوم کے مفاد میں پی ایس ایل کافائنل لاہورمیں کرانے کا فیصلہ کیاگیا، فائنل میچ کے لئے سو فیصد فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے، کابینہ کمیٹی برائے امن و امان تمام انتظامات کا از خود جائزہ لے۔
اس سلسلے میں رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کا فائنل ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، مقابلہ شام ساڑھے چار بجے شروع ہو گا جب کہ میچ اور اختتامی تقریب رات 11 بجے تک ختم کر دی جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments